Bait Ul Jaleel - اپنی مسجد سے جڑے رہیں

جامع مسجد النور

فالونگ

📍 0.5 کلومیٹر دور • راستہ دیکھیں

اگلی جماعت: ظہر

1:30

15 منٹ میں اذان
🧭
قبلہ
📅
ہجری
⏱️
وقت
🕌
قریبی
آٹو سائلنٹ موڈ 🟢 نماز کے دوران فعال
📢 اہم اعلان
آج نماز عصر کی باجماعت کے بعد نماز جنازہ ہوگی۔ شرکت فرمائیں۔
اپنی مقامی مسجد سے جڑنے کا جدید طریقہ

اپنی مسجد کے ساتھ جڑے رہنے کے لیے ایک آسان موبائل ایپلیکیشن

بیت الجلیل ایپلیکیشن آپ اور آپ کی قریبی مسجد کے درمیان فاصلوں کو کم کرتی ہے۔ اس ایپلیکیشن کے ذریعے آپ اپنی قریبی مسجد میں باجماعت نماز کے اوقات چیک کر سکتے ہیں۔ جنازہ یا رمضان میں سحری و افطاری کے اعلان کے علاوہ دیگر سہولیات تلاش کر سکتے ہیں۔ سب سے دلچسپ بات یہ کہ نماز ادا کرتے وقت آپ کا سیل فون خود بخود سائلنٹ ہو جائے گا۔ آپ کی ضرورت کا سب کچھ ایک ہی جگہ پر موجود ہے۔

رضاکار ٹیم میں شامل ہوں
رابطے کا نہ ہونا

روزانہ ہم جن مشکلات کا سامنا کرتے ہیں

پوری دنیا ایک گلوبل ولیج بن چکی ہے لیکن ہماری مسجدیں ابھی تک پرانے طریقوں پر انحصار کرتی ہیں۔ ہم ایک ایسا جدید ترین انٹرفیس تیار کر رہے ہیں جو اس کمی کو پورا کر دے گا۔

جامع مسجد النور

📍 باؤنڈری کے اندر • وضو کی سہولت موجود

آٹو سائلنٹ موڈ 🟢 مسجد میں فعال

اگلی جماعت: عصر

4:15 PM

15 منٹ میں اقامت
🧭
قبلہ
🗺️
قریبی
💬
پیغام
💰
صدقہ
📢 اہم اعلان آج نماز عصر کی باجماعت کے بعد نماز جنازہ ہوگی۔ شرکت فرمائیں۔

📅 باجماعت نماز ادا کرنے سے رہ جانا

ہماری مسجدیں آج بھی پرانے کیلنڈروں اور بزرگوں کے اندازوں سے بنائے گئے ٹائم ٹیبل پر چل رہی ہیں۔ جب موسم خراب ہوتا ہے تو اس پرانے اور اندازوں پر بنے کیلنڈرز پر بھروسہ کرنے والے اکثر نمازی باجماعت نماز سے محروم ہو جاتے ہیں۔

🔕 دوران نماز سیل فون کا بجنا

جتنا مرضی کوشش کریں فون کو سائلنٹ کرنا ہم بھول جاتے ہیں اور ہر باجماعت نماز میں کسی نہ کسی کا فون بجنا شروع ہو جاتا ہے جس سے تمام نمازیوں کا خشوع و خضوع متاثر ہوتا ہے۔

📢 ضروری معلومات کا بروقت نہ پہنچنا

مسجد انتظامیہ کے پاس تمام نمازیوں تک ڈائریکٹ اپنا میسج بھیجنے کا کوئی موثر طریقہ نہیں ہوتا جس کی وجہ سے نماز جنازہ یا اجتماعی افطاری کے اعلانات بروقت نمازیوں تک نہیں پہنچ سکتے۔

بنیادی حل

صرف ضرورت کی چیزیں

ہم نے تمام غیر ضروری فیچرز کی بجائے صرف وہی فیچرز ایڈ کیے ہیں جن سے نمازی اور مسجد انتظامیہ کو فائدہ ہو۔

بغیر کسی مداخلت کے

سمارٹ جیو فینسنگ:- یہ فیچر مسجد کے مقام کے چاروں طرف ایک ورچوئل حد مقرر کرتا ہے۔ عمل:- جیسے ہی آپ اس حد میں آتے ہیں تو یہ اپلیکیشن فوراً آپ کے موبائل کی سیٹنگ خود بخود تبدیل کر کے سائلنٹ موڈ آن کر دیتی ہے۔ ✓ فائدہ:- آپ اپنی نماز خشوع و خضوع سے پڑھتے ہیں اور مسجد میں رنگ ٹون بجنے کی شرمندگی سے بچ جاتے ہیں۔

پیغام

قریبی مساجد کے اوقات

مسافروں کے لیے:- اگر آپ گھر سے دور کسی دوسرے مقام پر ہیں تو میپ کھولیں اور فوراً قریبی مسجد میں جماعت کے اوقات دیکھیں۔ مقامی لوگوں کے لیے:- اپنی قریبی مسجد کی انتظامیہ سے ڈائریکٹ رابطہ رکھیں۔ ثواب کی نیت سے اپنی خدمات آفر کریں یا کسی بھی قسم کی معلومات لیں۔ ✓ فائدہ:- آپ جہاں بھی جائیں لیکن آپ باجماعت نماز سے محروم نہیں ہوں گے۔

آج جنازہ ہے
صارف
امام

یونیفائیڈ مینجمنٹ

امام ڈیش بورڈ:- مسجد انتظامیہ اس اپلیکیشن میں خود لاگ ان ہو کر مسجد کے اوقات اور شیڈول کو بآسانی اپڈیٹ کر سکتی ہے۔ پش الرٹس:- ضروری اعلان، جنازہ کے اوقات یا کسی بھی قسم کی مفید معلومات صارفین کے لاک سکرین تک پہنچائے جا سکتے ہیں۔ ✓ فائدہ:- پوری کمیونٹی ہر وقت باخبر رہتی ہے۔

صدقات کی ادائیگی بغیر کسی رکاوٹ کے

محفوظ عطیات:- مختلف پیمنٹ گیٹ ویز اور موبائل والٹس کے ذریعے محفوظ ادائیگی۔ خود کار صدقہ سسٹم:- صارفین اپنی مسجد کے لیے روزانہ یا ماہانہ بنیادوں پر خود کار طریقے کے ذریعے صدقہ سیٹ کر سکتے ہیں۔ ✓ فائدہ:- مساجد آسان اور خود کار طریقے کے ذریعے اپنے اخراجات کے لیے فنڈز حاصل کر سکتی ہیں۔

2026 کا روڈ میپ

تیز رفتاری سے کام جاری ہے

بیت الجلیل موبائل اپلیکیشن کی بنیاد رکھی جا چکی ہے ہم صرف باتیں نہیں کر رہے بلکہ آپ خود ہماری ٹائم لائن دیکھ سکتے ہیں کہ اس وقت ہم کہاں کھڑے ہیں اور رواں سال دسمبر کے آخر تک ہم اپنی منزل تک کیسے پہنچیں گے۔

جنوری تا مارچ 2026

ویژن اور UI/UX

کمیونٹی ریسرچ تکمیل کو پہنچ چکی ہے۔ وائر فریمز ، آرکیٹیکچر پلاننگ اور ہائی فائی ایپ ڈیزائنز فائنل شکل اختیار کر چکے ہیں۔

مکمل
اپریل تا جولائی 2026

بنیادی ڈویلپمنٹ

آٹو سائلنٹ ، جیو فینسنگ انجن ، آف لائن قبلہ اور امام ڈیش بورڈ پر تیزی سے کام جاری ہے۔

اگست تا اکتوبر 2026

الرٹس اور ٹیسٹنگ

پش نوٹیفکیشن سسٹم کو تیار کیا جا رہا ہے۔ پائلٹ مساجد کو سسٹم میں شامل کر کے کارکردگی کا جائزہ اور مقامی سطح پر بگز کو ختم کیا جائے گا۔

نومبر تا دسمبر 2026

صدقہ اور اپلیکیشن لانچنگ

آخری مرحلہ :- ڈیجیٹل صدقہ کے لیے محفوظ گیٹ ویز کو سسٹم کے ساتھ منسلک کیا جائے گا اور اس کے فوراً بعد اپلیکیشن کو ایپ سٹور پر لانچ کر دیا جائے گا۔ آپ بھی اس تحریک کا حصہ بنیں۔

بیت الجلیل - رضاکار فارم
اس تحریک کا حصہ بنیں

ہمارے پاس ٹیکنالوجی ہے،
آپ اس کی آواز بنیں۔

ہم نے بنیاد رکھ دی ہے اور ہمیں آپ کی ضرورت ہے تاکہ دسمبر 2026 تک ہم دنیا کی ہر مسجد تک پہنچ سکیں۔

🤝
مسجد کنیکٹرز مساجد کی انتظامیہ کو اس مفید اپلیکیشن سے آگاہ کریں۔
💰
فنڈ ریزنگ پارٹنرز صدقہ خیرات اور کمیونٹی فنڈنگ کو محفوظ بنانے کے لیے ہماری مدد کریں۔
📱
انفلواینسرز کی ذمہ داری یہ اپلیکیشن صرف ڈیجیٹل ٹول نہیں بلکہ ایک صدقہ جاریہ ہے۔ آپ اس کی آواز کو پوری امت تک پہنچائیں۔
بیت الجلیل - فوٹر